لاہور + گجرات (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) نوانکوٹ کے علاقہ میں بیوی سے جھگڑے پر دلبرداشتہ35 سالہ شخص نے خودکشی کرلی۔پولیس نے نعش مردہ خانے جمع کرواکر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوانکوٹ کے علاقہ بند روڈ کا رہائشی عبدالرزاق 4بچوں کا باپ تھا،دو ماہ قبل اسکی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد میکے چلے گئی تھی، جس کے بعد سے عبدالرزاق دلبرداشتہ رہتا تھا،گزشتہ روز اس نے گھر میں پنکھے سے پھندہ لیکر زندگی خاتمہ کرلیا۔ شفیق آباد کے علاقہ میں بھی 45 سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش مردہ خانے جمع کروا کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ شفیق آباد کے رہائشی اسد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ یورپ نہ جانے کا دکھ نوجوان نے خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق چاندنی چوک جلالپور جٹاں کا رہائشی 32 سالہ محمد احمد یورپ جانا چاہتا تھا مگر اس کے گھر والے اس کے یورپ جانے کے خلاف تھے جس پر محمود احمد نے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
گھریلو جھگڑے: نواں کوٹ‘ شفیق آباد اور جلالپور جٹاں میں 3 افراد کی خودکشیاں
May 19, 2019