حکومت نے ایک ہفتے میں 198 ارب کے نوٹ چھاپ کرنیا ریکارڈ بنا دیا

لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت نے نئے نوٹ چھاپنے کا بھی رکارڈ بنا دیا ہے ایک ہفتے میں 198 ارب 35 کروڑ روپے کے نوٹوں کا اجرا کیا گیا جس سے زیر گردش نوٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 52 کھرب 54 ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے پہلے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے اوسطا یومیہ 28 ارب 34 کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔سات روز میں مجموعی طور پر 198 ارب 35 کروڑ 34 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے جو ملکی تاریخ کا نیا رکارڈ ہے ۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث حکومت قرض لے کر یا نئے نوٹ چھاپ کر اخراجات پورے کر رہی ہے نئے نوٹ چھاپنا بھی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران وفاقی حکومت اب تک سٹیٹ بینک سے 48 کھرب 38 ارب روپے قرض بھی لے چکی ہے دوسری طرف مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں ہدف سے 356 ارب روپے کم رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن