شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام کو مشکل فیصلوں کا عندیہ دینے والے خود قربانی کیوں نہیں دیتے حکومت کی شاہ خرچیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں سادگی اپنانے کے دعوے داروں نے قوم کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، اپنے ایک بیان میں چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ عمران خان کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں قوم اب مزید جھوٹ برداشت نہیں کرے گی۔