لاہور(کلچرل رپورٹر )کومل رضوی کے گزشتہ سال عید کے موقع پر ریلیز ہونے والے اوریجنل گانے ’’او ہیلو جی‘‘ اور اشتراک سے بنایا جانے والا گانا ’’دیساں دا راجا‘‘ نے گانوں کے بین الاقوامی مقابلے کی ورلڈ میوزک کیٹیگری میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔اس مقابلے میں 140 ممالک سے 19,000گانوں کا اندراج کرایا گیا تھا، جس میں کومل رضوی کے گانے کو سب سے زیادہ پسندیدہ قرار دے کر انہیں فاتح چن لیا گیا۔