لاہور(نمائندہ سپورٹس )ڈاکٹرزنے شاداب خان کی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کھیلنے کی اجازت دیدی۔ڈاکٹر پیٹرک کینڈی نے لیگ سپنر شاداب خان کا تفصیلی معائنہ کیا جس کے مطابق ان کی رپورٹ بہت اچھی آئی ہیں اور بلڈ وائرس اب نیگیٹو کی نشاندہی ہوئی ہے۔ شاداب خان کل قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔ اور ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔واضح رہے پاکستان نے 24 اور 26 مئی کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ کیوارم اپ میچز کھیلنا ہیں، شاداب خان کو ان میچوں میں پلینگ الیون کا حصہ بناکر پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائیگا۔
ڈاکٹر نے شاداب خان کو کھیلنے کی اجازت دیدی ‘کل ٹیم کو جوائن کرینگے
May 19, 2019