کراچی(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے انسداد تجاوزات آپریشن کے تحت کینٹ سٹیشن پر غیرقانونی بس اڈے، دفاتر، ہوٹل اور دیگر تجاوزات گرادئیے۔سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ۔گزشتہ رات کے ایم سی نے کینٹ اسٹیشن پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی بس اڈے، دفاتر، ہوٹل اور دیگر تجاوزات کو مسمار کردیا۔ کارروائی کے دوران میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن ،غیرقانونی عمارتیں گرا دی گئیں
May 19, 2019