رمضان بازاروں میں فروخت ہونیوالے سبسڈائزڈ آٹے اورچینی کی رپورٹ جاری

May 19, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی سبسڈائزڈ آٹا کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔کل لاہور کے رمضان بازار وں میں80400آٹے کے دس کلو کے بیگز سپلائی کئے گئے۔59494صارفین نے290روپے میں سبسڈائزڈ آٹا دس کلو خریدا۔گلبرگ زون میں6506آٹا کے بیگز فروخت ہوئے۔نشتر زون کے رمضان بازاروں میں 8003بیگز فروخت ہوئے۔راوی زون کے رمضان بازاروں میں7073آٹا کے بیگز فروخت ہوئے۔سمن آبادزون میں4602،داتاگنج بخش زون میں7587،علامہ اقبال زون میں 10521،واہگہ زون میں3921آٹے کے بیگز،عزیز بھٹی زون میں 5184،شالیمار زون میں6097آٹے کے دس کلو کے بیگز فروخت ہوئے۔حکومت آٹا پر90روپے ی سبسڈی دے رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے کل رمضان بازاروں میں فروخت ہونے والی چینی کی رپورٹ جاری کر دی ہیں۔لاہور کے30رمضان بازاروں میں مجموعی طور پر92320کلو چینی عوام الناس کو سبسڈائز ڈ ریٹ پر فروخت کی گئی۔مکہ کالونی رمضان بازارمیں2720، برکت مارکیٹ میں1880کلو،باب پاکستان میں3560کلو، غالب مارکیٹ میں1960کلو ،ٹائون شپ میں 3440کلو،شیر شاہ بازار رائیونڈ میں 3040کلو،نشتر کالونی بازار میں4000کلو چینی فروخت ہوئی۔کاہنہ نو بازار میں2880،بیگم کوٹ میں5160کلو چینی فروخت ہوئی۔موچی گیٹ رمضان بازار میں3920، این شادی ہال میں3920کلو چینی فروخت ہوئی۔وحدت کالونی رمضان بازار میں4840کلو ، گلشن راوی بازار میں2960کلو چینی فروخت ہوئی۔ندیم شہید روڈ پر3560کلو چینی ، اسلام پورہ رمضان بازار میں2240کلو چینی فروخت ہوئی۔شادمان بازار میں4200لو چینی، کریم پارک رمضان بازار میں2760کلو چینی فروخت ہوئی۔میاں پلازہ میں2240کلو، ماڈل بازار سبزہ زار میں2880کلو چینی فروخت کی گئی۔ گرائونڈ شاد باغ میں2800کلو، جبکہ سنگھ پورہ میں3600کلو چینی فروخت کی گئی۔ماڈل بازار چائنہ سکیم میں3360کلوچینی فروخت کی گئی۔

مزیدخبریں