فیملی کورٹ کا یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضا بتول کے گھرپرسابق شوہرکوبچے سے ملاقات کرنے کاحکم

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بیٹی فضا بتول کے گھر پراسکے سابق شوہر خرم خان کو بچے سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ فیملی عدالت نے شیڈول کے مطابق خرم خان کو بچے سے ملاقات کی اجازت دے دی جبکہ فضابتول کے سابق شوہر خرم خان نے بیٹے سے احاطہ عدالت میں ملاقات کرنے کی درخواست واپس لے لی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابقہ بیوی کے گھر پر ملاقات نہیں کرنا چاہتا ۔فضا بتول کے گھر پر جان کو خطرہ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ احاطہ عدالت میں بیٹے سے ملاقات کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن