آسٹریلیا ، ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ افراد کی جانب سے پنیر چکھنے کا نیا ریکارڈ

May 19, 2019

نیو ساؤتھ ویل(این این آئی) آسٹریلیا میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ افراد کی جانب سے پنیر چکھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے جس کی تائید گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کردی ،میڈیارپورٹس کے مطابق اس تقریب کا اہتمام آسٹریلیا کی کمپنی کیتھی ہیرنگٹن اور کینگرو ویلی زرعی اورسوسائٹی نے کیا جس میں پنیر کھانے کے شوقین ایک ہزار خواتین وحضرات ایک مقام پر جمع ہوئے اور مختلف ذائقے والے پنیرکو چکھا۔ کیتھی ہیرنگٹن کا کہنا تھاکہ پنیر صحت کے لیے بہتر شے ہے اور تقریب کا انعقاد اس صحتمند رحجان کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر پنیر کے بڑے ٹکڑوں کو کاٹا گیا اور ایک گتے پر رکھ کر شائقین میں تقسیم کیا گیا اس موقع پر 20 مددگار افراد ہر 50 افراد کے لیے موجود تھے تاکہ ہر ایک کے پاس پنیر پہنچ سکے اور وہ اس سے لطف اندوز ہوسکے۔ واضح رہے کہ کینگروویلی نیوساؤتھ ویلز میں واقع ہے جہاں پنیربڑی تعداد میں تیار کیا جاتا ہے اور آسٹریلیا میں بھیجا جاتا ہے۔اس بار ریکارڈ تعداد کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی۔

مزیدخبریں