ڈنمارک(انٹرنیشنل ڈیسک)ڈنمارک کے لیگو ہاؤس میں فرانسیسی کمپنی کی تیار کردہ بگاٹی کا لیگو ماڈل متعارف کروادیا گیا ہے۔ ایک ملین لیگو برکس سے بنی اس کارکو 13,438گھنٹوں میں تیار کیا گیا۔جس کا وزن 1,500کلو ہے جبکہ لیگو کار میں نہ صرف انجن نصب ہے بلکہ یہ پہلی تیز ترین رفتار سے چلنے والی لیگو کار20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے لیگو بگاٹی کو 10جون تک ڈنمارک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا جس کے بعد اسے پندرہ ہفتوں کیلئے فرانس، جرمنی و دیگر مختلف ممالک میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔
فرانسیسی کمپنی نے ایک ملین لیگو برکس سے تیز رفتار کاربنادی
May 19, 2019