سیاسی بہروپیےعوام کومفادات کیلئےاستعمال کرنےکےایجنڈےپرہیں:فردوس اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج افطارپربیرون ملک دولت کوٹھکانےلگانےکی ترکیب سوچیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کیا کہ سیاسی بہروپیئے معصوم عوام کو کئی سالوں سے ورغلا کر اپنے کاروباری مفادات کے لیئے استعمال کرنے کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔ ملکی اور عوامی مفادات کے لیے کوشاں عمران خان کی زیر قیادت 22 کروڑ عوام ان سیاسی بہروپیوں کے دیئے زخموں سے آزاد ہو چکے ہیں اور ان کے جھانسے میں اب نہیں آئیں گے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ جس اولاد کے لیے مال پانی اکٹھا کیا گیا وہ بینیفیشریز لوٹ کے مال کو تحفظ دینے کے لیے لاحہ عمل پر غور کریں گے۔ انہیں پاکستان کے عوام کا نہ کوئی دکھ ہے نہ درد، آج افطار پر صرف اپنی بیرون ملک دولت کو ٹھکانے لگانے اور اومنی گروپ کے باب کو تحفظ دینے کی ترکیب سوچیں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو آج اپوزیشن رہنماؤں کوافطارڈنردیں گے ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز افطارڈنرکیلئےپہلی بارزرداری ہاؤس آئیں گی۔ ان کے ساتھ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، سینیٹر پرویز رشید بھی ہوں گے۔

افطار ڈنر کے نام پر پہلی بار اپوزیشن جماعتیں ایک چھت تلے جمع ہورہی ہیں، جس کے دوران معاشی بحران سمیت آئی ایم ایف اوردیگرمعاملات زیرغورآئیں گے، پٹرولیم مصنوعات وگیس کی قیمتوں میں اضافےکاجائزہ لیاجائےگا جبکہ حکومت مخالف تحریک سےمتعلق تبادلہ خیال بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن