حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے یاسڑکوں پرآئیں گے فیصلہ کل ہوگا: ایازصادق

May 19, 2019 | 12:30

ویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کےنائب صدرایازصادق کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے یاسڑکوں پرآئیں گے فیصلہ کل ہوگا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ڈالرکےعلاوہ کوئی بات نہیں ہورہی ۔ یہ کہتے رہے اگر ڈالر بڑھے تو اربوں روپے کانقصان ہوجاتاہے اور کہتےرہے ن لیگ حکومت نے ڈالر108کردیاکوئی کسرنہیں چھوڑی اور روپے کی قدر کم  ہے توحکمران چورہیں تو اب بتائیں آپ کیاہیں؟

ایازصادق کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کوپیس کررکھادیاگیا ہے۔ کے پی کے لوگ کنواں کھودتے ہیں توگیس نکل آتی ہے ، ہمیں حیرانگی ہے وزیراعظم کے بیان پردماغ دنگ رہ جاتاہے ۔ مہنگائی سےلوگ بےروزگارہوگئے اور اوپننگ بیٹسمین اسد عمروزیرخزانہ پہلے اوورمیں بولڈ ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ گھبرانانہیں کوئی اورنوکری مل جائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے دعوت رکھی ہے جس میں ن لیگ اوردیگرجماعتوں کومدعوکیاگیا ہے اور کل فیصلہ ہوگا کہ احتجاج کریں گے یاسڑکوں پرآئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارسےمیری ملاقات نہیں ہوئی۔ 50 لاکھ گرادیے بنی گالہ کو ریگو لرائز کردیا گیا۔ 29ارب روپےکاریلوےکانقصان ہواہےشیخ رشید میں کوئی اہلیت نہیں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے۔

مزیدخبریں