حکومت کرونا کنٹرول کرنے کے بجائے اپوزیشن کی کردارکشی میں مصروف ہے پرویز ملک ،خواجہ عمران نذیر،عامر خان

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت کروناکو کنٹرول کرنے کے بجائے اپوزیشن کی کردار کشی اوران پر جھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہے،تحریک انصاف سے تین سالوں میں ایک میٹرو بس نہیں بن سکی نہ ہی اس کی تکمیل کی تاریخ دے سکی، حکومت کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن