ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نما ئندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے،کورونا وائرس کے خاتمے،پھیلائواور عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے لاری اڈوں،بازاروں،پٹرول پمپوں ،ریلوے اسٹیشن و دیگر جگہوں پر کلورین سپرے کا عمل جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے ضلع بھر میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔
پٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور بہت جلد پاکستان سے کورونا وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا، عوام الناس محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔