متعدد وارداتوں میں ملوث2 خطرناک ڈکیت گینگ کے 8ملزم گرفتار

May 19, 2020

قصور( نمائندہ نوائے وقت )پولیس کی بڑی کاروائی، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے 8ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، ڈی پی اوقصور کی پولیس ٹیموں کو شاباش۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نوازمروت کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ کھڈیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے افضل ڈکیت گینگ کے5 ارکان سرغنہ افضل،رفاقت، مدثر، آصف اور ارشد کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے نقدی رقم، موٹرسائیکل، موبائل فون سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔
ملزمان نے دوران تفتیش کھڈیاں اوراسکے گردونواح میں 10کے قریب سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اسی طرح تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سلیم عرف سلیمی ڈکیت گینگ کے تین ارکان سرغنہ سلیم عرف سلیمی، جاوید اور اکرم کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مزیدخبریں