شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ کہا ہے کہحکومتی نااہلی سے ہر طرف افراتفری ہے عوام میں مایوسی بڑھ چکی ہے اور عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ویژن نہیں ، وفاقی حکومت کورونا سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار کے مطابق فیصلے نہیں کررہی تحریک انصاف کی حکومت گومگوں کی شکار ہے اس کے پاس ملک کے مسائل حل کر نے کا ویژن نہیں ،اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمران عوام کی خدمت کے امتحان میں فیل ہوچکے ہیں،
ان کی کرپشن رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے، اس لئے سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آٹا چینی چوری ڈکیتی پرتیارکی جانے والی رپورٹ جان بوجھ کرچھپائی جارہی ہے اس لئے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہر روز نیاتماشہ لگاتا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل کیس سے ہٹائی جاسکے مگراب (ن)لیگ اس گٹھ جوڑکوبے نقاب کرکے ہی دم لے گی ، حکمرانوں کا احتساب اب عوام کریں گے۔