شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ مہنگائی نے حکومتی نااہلی کا پول کھول دیا ہے حکومت ملاوٹ اور مہنگائی مافیا کوکنٹرول نہیں کرسکی رمضان پیکیج سے عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
،میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا کہ ناکام، شرمندہ اور ہارے ہوئے ٹولے کاشریف خاندان اور مسلم لیگ (ن)کے خلاف کرپشن کا بیانیہ جھوٹ ثا بت ہوچکا ہے،شہزاداکبرنامی نام نہادمعاون خصوصی ہرروزایک نیاچورن لیکرمیڈیاپربیٹھ کربیچنے کی کوشش کرتاہے اگراس کاچورن اصلی ہے تووہ میڈیاپرڈگڈگی بجانے کی بجائے ریفرنس دائرکرے تاکہ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوسکے۔