حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی:خالق عزیز مت ور ک

May 19, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ور ک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں ہمیشہ ملک و قوم کے مفادات کو مقدم رکھا ہے حکومت کی نااہلیوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کے وسیع تر مفادات میں غیرمشروط تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کارونا سے نجات ہی اس وقت ترجیح ہونی چاہیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور پوری قوم کو متحد کرنے اور اس آفت سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کرے۔
، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان رہنمائوںنے کہا کہ قومی اسمبلی کااجلاس کوروناوباء سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے بلایاگیاتھامگرافسوس کہ وفاقی وزراء اس اجلاس کوبھی مخالفت برائے مخالفت اورسیاست کی نذرکرنے پرتلے ہوئے ہیں ،تین ہزارارب روپے حلوف اٹھاتے ہی دیارغیرسے ملک واپس لانے کادعویٰ کرنے والا مرادسعید جس قسم کی زبان استعمال کررہاہے اس کی موجودگی یکجہتی کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،انہوں نے کہاکہ معیشت جو پہلے ہی تباہی کا شکار تھی اب منجمد ہوگئی ہے، ایک کروڑ سے زائد لوگ بے روزگار ہوچکے ہیںکروڑوں خاندان بھوک اور افلاس کی لپیٹ میں آگئے ہیں لیکن وفاقی حکومت اوراس کے غیرمہذب کارندے اپنی ساری توانائیاں صرف سندھ حکومت اور پیپلزپارتیٰ کی قیادت کو نیچا دکھانے میں صرف کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں