معاشی و گھریلو حالات اور عشق میں ناکامی پر فیصل آباد‘ عارفوالہ‘ پتوکی میں خاتون سمیت تین افراد کی خود کشی

پتوکی/ عارفوالہ (نمائندہ خصوصی/ نمائندہ نوائے وقت) معاشی و گھریلو حالات اور عشق میں ناکامی پر فیصل آباد، عارف والا اور پتوکی میں خاتون سمیت تین افراد نے خود کشی کرلی۔ پتوکی سے نمائندہ خصوصی کے مطابق عشق میں ناکامی پر نوجوان نے اپنے گلے میں پھندا لے کر خود کشی کر لی۔ نوجوان کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ ہلہ روڈ پر واقع محلہ آصف کالونی پتوکی کا رہائشی بگا دودھی کا اٹھارہ سالہ بیٹا افضل ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا گھر والوں کے انکار پر نوجوان افضل  نے طیش میں آکر خود کو کمرہ میں بند کیا اور گلے میں پھندا لیکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ سلیم کا گھر میں جھگڑا ہوا جس پر اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں حالت بگڑنے پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لے جایا گیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے ساہیوال ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ صباح نیوز کے مطابق فیصل آبادمیں چک 77گ ۔ب میںمعاشی بدحالی سے دلبرداشتہ شادی شدہ خاتون نے زہریلی گویاںکھاکرخودکشی کرلی پولیس کے مطابق کوثر بی بی کچھ عرصہ سے پریشان تھی گزشتہ روزاس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...