مسلمان آخری عشرہ غنیمت جان کر مساجد باجماعت نمازوں سے ادا کریں: مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد(سپیشل رپورٹ) ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام مسلمانوں سے استدعا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کو غنیمت سمجھ کر عبادتوں کا اہتمام کریں۔ مساجد کو باجماعت نمازوں سے آباد کریں۔ احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاتے ہوئے تراویح اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔ ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ نماز عید بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کریں۔ مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو پیش نظر رکھ کر عبادات کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ مفتی عثمانی نے کہا کہ کرونا کی وباء ایسی ہے جس کے ختم ہونے کا کوئی وقت نہیں ہے۔ اس وباء کے پیش نظر اجتماعی سرگرمیوں کو مستقل طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا اور نہ کاروبار زندگی کو مفلوج کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن