لاہور (پ ر) پاک چاینہ بزنس کمیونٹی کے پیٹرن انچیف ضمیر احمد بٹ، حاجی فداحسین، صدر گل محمد مرزا، چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو، نائب صدر نعمت اللہ خان، جنرل سیکرٹری شوکت علی صافی، سینئر وائس چیئرمین محمد جاوید آفریدی اور میڈیا سیکرٹری کاشف امین کے کے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کہ تاجر و صنعتکار برادری کے اربوں روپے کے ریفنڈز ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو آئندہ بجٹ میں دیگر ٹیکسوں میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے جس سے کاروباری طبقے کے مسائل کم ہوں گے۔