میرپورخاص‘ حیدرآباد‘ سکھر( نامہ نگاران) عید الفطر کے قریب آتے ہی کے بازاروں میں اچانک رش بڑھ گیا ،خواتین بچے اور نوجوان طبقہ من پسند شاپنگ کرنے میں مصروف مقامی دوکانداروں نے قیمتووں میں خود ساختہ دو گناہ اضافہ کردیا ہے ۔دوسری جانب لاک ڈائون کے باعث 4 بجے کے بعد بعض دوکان مالکان کی جانب سے محلے گلیووں اور گھروں کے رومز کو دوکانوں کی شکل میں تبدل کر کے خفیہ طور پر کاروبار جاری رکھیں ہوئے ہیں جہاں خواتین اور بچووں کی بڑی تعداد شام ڈھلتے ہی عیدکی شاپنگ کرنے پہنچ جاتے ہیں ۔اور جبکہ بعض علاقوں میں چوری چھپے مزے دار کھانے پینے کی ایشاء جات کی چیزیں بھی دھڑا دھڑ فروخت کی جاری ہے انتظامی افسران بے خبر کرونا وائرس کے بادل چھانے لگے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے انتظامی افسران ایس او پیزپرعمل در آمد کرانے میں بری طرح ناکام درجنوں کاروباری مراکز میں بد ترین رش بچے بوڑھے خواتین اور نوجوانوں کی آزادنہ طور پر بغیر ماسک کے آمد رفت کاسلسلہ عروج پر وبائی امراض کرونا وائرس مزید پھیلنے کاخدشات ہونے لگے ہیں بازاروں میں فی دوکان پر درجنوں لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہے دوکان مالکان بے فکری کے ساتھ اپنا کاروبارجاری رکھیں ہوئے ہیں جہاں پر نجی دوکان مالکان کی جانب سے عید الفطر کے قریب آتے ہی جوتے ،چپل، کپڑا، سینڈل، چوڑی، میک اپ، اور دیگر ایشاء جات کی چیزوں کی قیمتووں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کر دیا جو کہ غریب عوام کی پہنچ دور ہے اور جبکہ بعض لوگوں نے گلی محلووں میں اور گھروں میں میکپ چوڑی،جوتے،اور دیگر چیزوں کی دوکانیں سجا لی ہے جہاں پر شہریوںکی جانب سے شام ڈھلتے ہی عید شاپنگ کا سلسلہ چوری چھپے جاری ہے جبکہ واضع رہے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی ایشاء جات نہاری ،قورمہ و اور دیگر چٹ پٹے کھانے پینے کے کاروبار خفیہ طور پر جاری ہے جہاں پر عوام بلخوص نوجوان طبقہ ہجوم لگا رہنا معمول بن چکا ہے۔
بازار‘ رش