6 ماہ سے ووہان میں پھنسے 274 پاکستانی طلباء کی واپسی، طبی معائنہ

جدہ/ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی/ وقائع نگار خصوصی) چین کے شہر ووہان میں چھ ماہ سے پھنسے پاکستانی طلباء واپس پہنچ گئے۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے 274 پاکستانی طلباء کو پاکستان لایا گیا۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر انکا بھی معائنہ کیا گیا۔ پاکستانی طلباء کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی چیک کی گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر طلباء کا استقبال کیا۔ ووہان سے واپس آنے والے طالب علم عدیل نے ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشکل وقت میں حکومت پاکستان اور چین میں پاکستانی سفارتخانہ نے ان کی بھرپور مدد کی اور اب ایئرپورٹ پر بھی حکام تعاون کررہے ہیں۔ چین سے واپس آنے والے طلباء کے والدین نے اپنی بچوں کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے8764 جدہ سے فیصل آباد پہنچ گئی۔ اس پرواز کے ذریعے 130 مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا گیا۔ حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وباء سے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...