سرینگر ( آن لائن)کرونا وائرس سے مقبوضہ کشمیر میں جوان سالہ خاتون کی موت واقع ہو ئی ہے جس سے جموں و کشمیر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے- بھارتی میڈیا کے مطابق متوفی خاتون سرینگر کے حبہ کدل علاقے کی رہنے والی تھی اور اتوار کو انکی موت سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں واقع ہوئی-ورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ڈاکٹر سلیم خان نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون کی اس سے قبل سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں سرجری کی گئی تھی جس کے بعد ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا-ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انکی موت واقع ہوئی-مقبوضہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے افراد کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 13 افراد کی موت بھی ہو چکی ہے-مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔جموں وکشمیر میں اتوار کے روزکرونا وائرس کے 58 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 46 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ 12 جموں کے رہنے والے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سی ڈی ہسپتال میں 16 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے، ان کیسز میں 14 پولیس اہلکار اور حاملہ خاتون بھی شامل ہیں۔ ان نئے کیسز کے ساتھ ہی اب تک کرونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1179 ہوئی ہے۔جبکہ لداخ میں 43کیسز ہیں۔ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے لاک ڈان میں 31 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
مقبوضہ کشمیر:کرونا وائرس سے خاتون جاں بحق ،تعداد13 ہوگئی
May 19, 2020