واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی نژاد لڑکی کو کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔ تفصیل کے مطابق امریکی صدر اور خاتون اول میلانیا نے دس سالہ پاکستانی نژاد سکاؤٹ لڑکی سمیت کرونا وائرس کی وباء کے دوران دوسرے ہیروز کے ہمراہ صف اول میں آکر لوگوں کی مدد کرنے پر اعزاز سے نوازا ہے۔ میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی لیلیٰ خان کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے ٹویٹر پیج پر لیلیٰ خان کو مبارکباد دی ہے۔
کرونا کے دوران لوگوں کی مدد امریکی صدر نے 10 سالہ پاکستانی نژاد لڑکی کو اعزاز سے نواز دیا
May 19, 2020