لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میںسونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 97ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا 1715 روپے کے اضافے سے 83ہزار 162 روپے کا ہو گیا جبکہ22 کیرٹ سونے کی قیمت 76 ہزار 232روپے فی دس گرام ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 43 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 161 روپے ہو گئی ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 160.37 روپے کا ہو گیا ہے۔
سونا مزید 2 ہزار روپے تولہ مہنگا ڈالر کی قدر میں 28 پیسے اضافہ
May 19, 2020