کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے اعلیٰ عدالتوں میں فہم و فراست کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ میں یقین نہیں کرنا چاہتا کہ اعلیٰ عدلیہ ایسا فیصلہ سنائے گی کہ پاکستانیوں کی صحت اور زندگیوں کو خطرات ہوں۔ پرامید ہوں معزز جج صاحبان طبی حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلے سنائیں گے۔ کرونا کے خلاف ڈاکٹروں‘ نرسوں اور طبی عملے کیلئے دعا کریں۔ طبی عملہ بہادری سے کام کر رہا ہے۔
امید ہے عدالتیں کرونا پر طبی حقائق پر مبنی فیصلے دینگی: بلاول بھٹو
May 19, 2020