لاہور/ گوجرانوالہ (لیڈی رپورٹر/ نمائدہ خصوصی/ ایجنسیاں) ملک میں گزشتہ روز کرونا سے مزید 28 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 924 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43168 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ روز ملک بھر سے کرونا کے مزید 2003 کیسز اور 28 ہلاکتیں سامنے آئیں جن میں سندھ سے 864 کیسز 3 ہلاکتیں خیبر پی کے سے 169 کیسز 16 ہلاکتیں پنجاب 762 کیسز 8 ہلاکتیں بلوچستان 148 کیسز ایک ہلاکت‘ گلگت بلتستان سے 10 کیسز اور اسلام آباد سے مزید 50 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب سے مزید 762 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔. پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 15346 ہو گئی ہے جبکہ 260 افراد اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صوبے میں اب تک 4918 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں میوسپتال کے سی ای او ڈاکٹر اسد اسلم نے کہا ہے کہ گزشتہ روز میو ہسپتال میں کرونا کے مزید4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہسپتال میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد67 ہو گئی۔ کامونکے سے نامہ نگار کے مطابق میؤ ہسپتال میں زیر علاج55 سالہ مریض شکیل ولد سلیم گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا۔ اس کی تدفین کر دی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام بلور بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔. غلام احمد بلور کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ غلام احمد بلور نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسلم لیگ کے ایم پی اے عمران خالد بٹ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جنہیں طبی امداد کیلئے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے لیگی رہنما میں وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد گھر کے دیگر افراد کے بھی ٹیسٹ لے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔. چند روز قبل پی ٹی آئی کی خاتون ایم پی اے شاہین رضا میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جو میؤہسپتال میں زیر علاج ہیں فیصل آباد میں ساٹھ سالہ خاتون رضیہ بی بی سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ خیبر پی کے میں پیر کو کرونا وائرس سے مزید سولہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 334 ہو گئی ہے صوبے میں مزید 169 کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6230 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں مزید دس آزاد کشمیر سے اتوار کو کرونا کے مزید 4 کیسز سامے آئے گلگت بلتستان میں کل مریض 550 ہو گئے ہیں آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 864 نے کیسز اور تین ہلاکتیں بھی ہوئیں صوبے میں نئے کیسز کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 17241 اور ہلاکتیں 280 ہو گئی ہیں۔ بلوستان میں مزید 148 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے بلوچستان میں متاثرہ افراد 2692 ہو گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے گزشتہ مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 997 ہو گئی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیجو ہو نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پیسنوامیونائزیشن تھراپی پر کام جاری ہے پانچ مریض روس وقت ریکوری کے مراحل میں ہیں تین مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔