اسلام آباد کچہری کی منتقلی‘ جسٹس گلزار کا مختلف عمارتوں کا دورہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ گلزار احمد نے اسلام آباد کچہری کی منتقلی کیلئے مختلف عمارتوں کا دورہ کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بھی ان کے ساتھ تھے۔ ترجمان کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد عامر احمد علی نے ضلعی عدالتوں کی منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ کچھ ضلعی عدالتیں ایف ایٹ مرکز کا دکانوں میں قائم ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی بلڈنگ شاہراہ دستور پر زیر تعمیر ہے۔ ہائیکورٹ کی منتقلی کے بعد ضلع کچہری کی ڈسٹرکٹ کورٹس ایسٹ اور ویسٹ کی منتقلی پر کام شروع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...