نجی میڈیکل کالج کا طلبا کو داخلے سے روکنے کا معاملہ،پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے نجی میڈیکل کالج (عذرا ناہید ڈینٹل کالج) کو طلباء کو داخلے سے روکنے کا معاملے پر پی ایم ڈی سی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کیدوران ڈینٹل کالج کی جانب سے وکیل منور اقبال دگل عدالت میں پیش ہوئیاور عدالت کو بتایا کہ ہمیں 50 سیسٹوں پر داخلے کا کہا گیا تھا، جبکہ صرف 24 سیٹس ملی ہیں، ابھی تک ہمیں صرف 24 سیٹس ملی ہیں اور 26 باقی ہیں، جبکہ وزارت صحت کہہ رہی ہے داخلے پی ایم ڈی سی نے رکوائے ہیں، عدالت نے کہا کہ آپ کو یہ پیٹیشن لاہور میں فائل کرنی چاہیے تھی، پی ایم ڈی سی کی وجہ اگر آپ آئے تو ہمیں صرف نوٹس ایشو کرنا پڑے گا، وکیل منور اقبال دگل نے کہا کہ ایک اور کالج کی درخواست پرعدالت نے نوٹس کیا ہے، اور ہمارا ایک جیسا مسلہ ہے، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں پی ایم ڈی سی کو خوشی سے نوٹس کرونگا مگر آجکل پی ایم ڈی سی کا موقف ہے کہ پی ایم سی کے تمام اقدامات معطل ہے، کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ایم سی آرڈیننس معطل کیا ہوا ہے، عدالت نے جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن