شاہ محمود پی پی پی پر صوبائیت کا الزام دھر کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش بند کریں،نفیسہ شاہ

May 19, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت ہے، جو ملک کے تمام طبقات کی نمائندگی کرتی ہے، بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پی پی پی پر صوبائیت کا الزام دھر کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی کوشش بند کریں،شاہ محمود قریشی بتائیں کہ وزارت پانی و بجلی ملنے پر پی پی پی چھوڑنے والی بات کی وہ کب وضاحت کررہے ہیں؟ ریمنڈ ڈیوس کیس کو شاہ محمود قریشی کب دوبارہ کھلواکر متاثرین کو انصاف دلوارہے ہیں؟ آپ کے بڑے پی پی پی چھوڑ کر ڈکٹیٹر سے مل گئے، آپ نے پی پی چھوڑ کر سلیکٹرز سے ہاتھ ملالیا۔

مزیدخبریں