بدھ سےچلنےوالی ٹرینوں کی تفصیلات جاری

ریلوےانتظامیہ نے بدھ سے چلنے والی ٹرینوں کی تفصیلات بتادی ہیں۔ محدود ٹرین آپریشن میں 15 اپ اور15 ڈاؤن کی ٹرینیں شامل ہوں گی۔

ریلوےانتظامیہ کےمطابق پشاورسےکراچی اورکراچی سےپشاورخیبرمیل اورعوام ایکسپریس چلےگی۔

کوئٹہ سےپشاورجانیوالی اورپشاورسےکوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین آپریشن میں شامل ہوگی۔

کراچی سےراولپنڈی اورراولپنڈی سےکراچی جانیوالی تیزگام،گرین لائن اورپاکستان ایکسپریس بھی ٹرین آپریشن میں شامل ہیں۔

راولپنڈی سےملتان اورملتان سےراولپنڈی مہرایکسپریس،راولپنڈی سےلاہوراورلاہورسےراولپنڈی کےلیےسبک رفتار اوراسلام آبادایکسپریس چلےگی۔

اس کے علاوہ کراچی سےلاہوراورلاہورسےکراچی پاک بزنس،قراقرم ایکسپریس اورشاہ حسین،کراچی سےلالہ موسی اورلالہ موسی سےکراچی ملت ایکسپریس،کراچی سےسیالکوٹ اورسیالکوٹ سےکراچی علامہ اقبال ایکسپریس چلےگی جبکہ جیکب آبادسےکراچی اورکراچی سی جیکب آبادسکھر ایکسپریس چلےگی۔

ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن ٹکٹنگ کےذریعے ہوگی۔ مسافروں کوٹرین روانگی سےایک گھنٹہ پہلےاسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔دورانِ سفرتمام مسافروں کا ٹمپریچرچیک کیاجائےگا۔

ریلوےانتظامیہ کاکہناہے کہ ماسک،سینیٹائزر،دستانےاورصابن اپنےہمراہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن