خلیج بنگال میں سمندری طوفان ‘ٹراپیکل سائیکلون کراچی سے 2500کلومیٹر دور

کراچی(این این آئی)خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا، سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق ٹراپیکل سائیکلون کراچی سے 2500کلومیٹر دور ہے، سائیکلون کے مرکز میں ہوائیں 130ناٹیکل مائیل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔سردار سرفراز نے بتایا کہ20مئی تک سائیکلون اڑیسہ اور کولکتہ کو متاثر کرسکتا ہے، سائیکلون کے اڑیسہ اور کولکتہ کو متاثر کرنے کی صورت میں گرم ہوائوں کا کراچی پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی پر سائیکلون کے کوئی اثرات نہیں ہوں گے، جبکہ سائیکلون کا حالیہ معتدل ہیٹ ویو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق آج(منگل) اور کل(بدھ) گرمی کی شدت زائد رہے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...