بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی، 3164 افراد ہلاک

 بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوزکرگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک3164 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارت میں گزشتہ دو روز میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ کیسز ریاست مہاراشٹر کے ہیں۔ بھارت میں کورونا وائرس انتہائی سے پھیل رہا ہے۔ ایک لاکھ متاثرین کے بعد بھارتکورونا کے ایک لاکھ سے زائدمریضوں والادنیا کا 11 واں ملک ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں4970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101261 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت میں اس سے ایک دن قبل 5242 کیسز سامنے آئے تھے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 3164 ہوگئی۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 39174 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن