پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز انڈونیشیا میں پھنسے 237 پاکستانیوں کو لیکر آج (منگل) صبح جکارتہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان نے ہوائی اڈے پر پاکستانیوں کو رخصت کیا ۔وطن واپس آنے والے پاکستانیوں نے اپنے قیام کیلئے سہولت فراہم کرنے اور واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام کرنے پر سفارتخانے کی کوششوں کوسراہا