پاک فوج نے کرونا ویکسین کی20لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا

 راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے کرونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کی کووڈ ویکسین اسپوٹنک sputnikv کی بڑی ڈیل فائنل ہوگئی۔ پاک فوج نے بیس لاکھ ڈوز کا آرڈر دے دیا۔پہلی کھیپ ابوظہبی ایئرپورٹ پر موجود ہے جس میں شامل دو لاکھ ڈوز پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک فضائیہ کا طیارہ ابوظہبی ائرپورٹ سے لے کر یہ ڈوز لے کر وطن روانہ ہوگا۔
پاک فوج/ کرونا ویکسین

ای پیپر دی نیشن