ٖغیر قانونی بھرتی کیس،پرویز الہی کیخلاف انکوائری بند کر دی جائے:احتساب عدالت

May 19, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی انکوائری بند کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ نیب تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں مکمل رپورٹ جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔ کیس کے مرکزی ملزمان وفات پا چکے ہیں لہٰذا انکوائری بند کی جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی انکوئری بند کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

مزیدخبریں