اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر قومی سلامتی کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی ہیں جس کے نتیجے میں ڈاکٹر معید یوسف کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اب مشیر قومی سلامتی کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر معید یوسف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔