لاہور(سپورٹس رپورٹر )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے مالی سال کے 9 ماہ کے اخراجات کی تفصیلات پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے 9 ماہ میں 85 لاکھ 92 ہزار 718 روپے خرچ کیے۔ اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 54 ہزار روپے خرچ کیے۔ رہائش کی مد میں 33 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد ، سکیورٹی گارڈ زاور ملازمین کی مد میں 5 لاکھ 24 ہزار روپے‘علاج معالجہ کیلئے 81 ہزار 8 سو روپے ‘ گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 8 لاکھ 38 ہزار روپے، غیرملکی دوروں پر 16 لاکھ 17 ہزار 533 روپے سے زائد، اندرون ملک سفر پر 15 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کیے۔ بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں 2 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائدرقم خرچ کی گئی۔رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر اب تک 10 لاکھ 57 ہزار روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔