قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کرونا  کے باعث ایک بار پھر ملتوی 

لاہور+اسلام آباد( سپورٹس رپورٹر + نیوز رپورٹر ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام  18جون سے کھیلی جانے والی  قومی نیٹ بال چیمپئن  شپ ملک میں کرونا وائرس کے باعث  ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے اب یہ چیمپئن شپ 27جون سے 30 جون تک  پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔ واپڈا چیمپئن شپ کے مرد اور خواتین کی ٹیمیں دونوں ایونٹس میں  ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مختلف محکموں کی ٹیمیں نے کرونا کے باعث تربیت نہ ہونے پر دو ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...