لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے انڈین پریمیئر کی دولت کے لالچ میں موجودہ پلیئرز کو انگلش بورڈ کے خلاف بغاوت پر اکسانا شروع کردیا۔ 40 سالہ کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ اگر کرکٹرز متحد ہوجائیں تو وہ آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انگلش بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا ہے کہ کرکٹرز موجودہ سیریز میں بھارتی ایونٹ نہیں کھیل پائیں گے، انہیں انٹرنیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینی ہوگی۔
کیون پیٹرسن آئی پی ایل کیلئے انگلش کرکٹرز کو بغاوت پر اکسانے لگے
May 19, 2021