لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ دو سال کیلئے ٹیلی ویژن براڈ کاسٹنگ کے حقوق 19.7ملین ڈالر میں فروخت کر دیئے ہیں ۔ براڈ کاسٹنگ حقو ق ہوم سیریز 18مئی 2021ء سے اکتوبر 2023ء تک ہونگے ۔ دو سال کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 9ہوم سیریز کھیلے گی جس میں سات ٹیسٹ میچز ‘اٹھارہ ون ڈے میچز اور انیس ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں ۔