بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے براڈ کاسٹنگ حقوق19.7ملین ڈالر میں فروخت کر دیئے

May 19, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئندہ دو سال کیلئے ٹیلی ویژن براڈ کاسٹنگ کے حقوق 19.7ملین ڈالر میں فروخت کر دیئے ہیں ۔ براڈ کاسٹنگ حقو ق ہوم سیریز 18مئی 2021ء سے اکتوبر 2023ء تک ہونگے ۔ دو سال کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 9ہوم سیریز کھیلے گی جس میں سات ٹیسٹ میچز ‘اٹھارہ ون ڈے میچز اور انیس ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں ۔ 

مزیدخبریں