ٹوکیو اولمپک کوالیفائر، پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار

لاہور (سپورٹس رپورٹر )ٹوکیو اولمپک کوالیفائر پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار ہوگئے۔حادثے میں عثمان خان شدید زخمی ہوگئے اور ان کا گھوڑا بھی جان سے گیا۔عثمان خان نے کہا کہ ابھی میں زندہ ہوں اور پاکستان کی اولمپکس کی امید بھی زندہ ہے،حادثے کے بعد پسلیوں میں زخم آئے، بولنے میں مسئلہ ہے۔صدر پاکستان ایکسٹرین فیڈریشن ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ عثمان خان قومی ہیرو ہے ، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، مستقبل کی حکمت عملی عثمان اور ان کی فیملی کے ساتھ مل کر طے کریں گے۔آسٹریلیا میں ہونیوالے ایف ای آئی نارواورٹی ہارس ٹرائلز سی آئی سی 4 اولمپک گیمز کوالیفائرز میں ایک سنگین واقعے میں پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کا گھوڑا کشمیر ہلاک ہوگیا۔ عثمان خان نے میڈیا کو بتایا کہ اللہ ہمارا گواہ ہے، ہم نے کوشش کی، ہم موت سے نہیں ڈرتے، میں یہ کام پاکستان اور اپنے عوام کیلئے کررہا تھا۔کشمیر لاکھوں کی سرمایہ کاری تھی، یہ پیسوں کے بارے میں نہیں بلکہ ایک ساتھی کو کھونے کے بارے میں ہے ،یہ واقعی افسوسناک ہے۔  بہت افسوس ہے کہ پاکستانیوں کیلئے خوشی نہیں لا سکا ،معذرت خواہ ہوں اور ذمہ داری قبول کرتا ہوں، کشمیر کو مجھ پر مکمل اعتماد تھا اور اس نے آخری باڑ صاف کردی ،مجھے لگتا ہے کہ میں نے اسے نیچے چھوڑ دیا، وہ مجھے بچاتے ہوئے مر گیا ، وہ پاکستان کیلئے مر گیا، جب آپ کا ساتھی غیر مشروط محبت کرتے ہوئے مر جائے تویہ بہت اذیت ناک ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...