لاہور(وقائع نگار) کرونا ایس اوز کے تحت صوبہ بھر میں خصوصا لاہور میں کوئی تفریحی پارک اور چڑیا گھر نہیں کھولا گیا عوام ابھی چڑیا گھر یا اورپارکوں کا رخ نہ کریں ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر چڑیا گھر انور ما ن نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پارکس اور چڑیا گھروں کے کھلنے کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔حکومت کی جانب سے کسی بھی پارک یا چڑیا گھر کو کھولنے کی اجازت نہیں ملی۔ انہوں نے روزنامہ نوائے وقت کی وساطت سے عوام کو آگاہ کیا کہ وہ گھروں میں رہ کر کرونا ایس او پیز کی پابندی کریں اور تفریحی پارکوں اور چڑیا گھروں کا رخ نا کر کے حکومت سے تعاون کریں اور ایک اچھے شہری ہونے کی مثال پیدا کریں ۔