شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی کم تعداد قابل افسوس ہے:کمشنر لاہور 

لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور جیسے شہر میں پبلک ٹوائلٹس کی کم تعداد قابل افسوس ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ یہ میونسپل سروس ہے۔ کمشنر لاہورنے پورے شہر میں پبلک ٹوائلٹس کے لیے جگہوں کی شناخت کا ٹاسک ایڈیشنل کمشنر کے سپرد کر دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی پی پی طریقہ اور مختلف اداروں کیساتھ ملکر پبلک ٹوائلٹس بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیسف و دیگر تنظیمیں بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔اجلاس میں مزید صرف7 جگہوں کی نشاندہی پر کمشنر لاہور کا عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان انور قدوائی، اے سی پروٹوکول حافظ قیصر، پی ایس او ایڈمنسٹریٹر وحیدالزماں اور ایم سی ایل کے افسران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان سے تھیٹرآرٹسٹس و پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ملاقات کی۔ چیئرمین قیصر ثناء اللہ و تھیٹرز آرٹسٹس پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا وفد ملاقات میں موجود تھا۔ کمشنر لاہور سے تھیٹر ایسوسی ایشن نے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت کی درخواست کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آہستہ آہستہ ریلیف بھی دیا جا رہا ہے۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض اورچیئرمین لاہور پارکنگ کمپنی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔اجلاس میں کمپنی ملازمین اور افسروں کو ریونیو بڑھانے کے لیے آخری وارننگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...