او آئی سی نے مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا:پیرسید محفوظ مشہدی 

May 19, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم )کے مرکزی صدر پیرسید محمد محفوظ مشہدی نے او آئی سی کے غیر موثر اور بزدلانہ موقف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے فورم نے مسئلہ فلسطین پر امت مسلمہ کی ترجمانی کا حق ادا نہیں کیا۔ محض کاغذی کارروائی اور تقریروں کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں کچھ نہیں ہوا۔اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ بھی انتہائی بزدلانہ ہے جس میں کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قرارداد میں اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکہ سمیت تمام ممالک کی مذمت ہونی چاہیے تھی۔

مزیدخبریں