لاہور(نامہ نگار) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے لاہور سمیت صوبے بھر میں رونما ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے دلوانے والے انویسٹی گیشن پولیس افسران کیلئے انعامی سکیم کا اجرا کردیا ہے ۔جس کے مطابق پنجاب پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کے وہ تمام افسران جو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے موت، عمر اور 3 سال قید کی سزائے دلوائیں گے انہیں باقاعدہ نقد انعام سے نوازا جائیگا۔ صوبے کے تمام پولیس سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔