لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے تھانہ ظفروال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اوقاف نے تھانہ عمارت کی خستہ حالی پرناراضگی کا اظہارکیااورکہا کہ نارووال کو صوبہ کا رول ماڈ ل ضلع بنا یا جائیگا۔اس سلسلہ میں تحصیل ظفر وال کے تھانہ کی عمارت کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالاجائیگا جس سے عوام کو ہر ممکن سہولیات میسر آئیںگی۔ ڈی ایس پی سرکل ظفروال اور تھانہ انچارج ظفروال نے وزیر او قاف کو تھانہ ظفروال کی بلڈنگ کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا اور بلڈنگ کی خستہ حالی کے باعث پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی وزیرنے تھانہ ظفروال کی نئی بلڈنگ جلد سے جلد تعمیر کروانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے تھانہ ظفروال میں آنیوالے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرا نے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اوقاف نے اس دوران پولیس ملازمین میں نقدعیدی بھی تقسیم کی۔