لاہور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے انتظامیہ، آرمی، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ انارکلی کا دورہ کیا۔ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے 20 دکانداروں کو وارننگ جاری کی اور 10 افراد کو گرفتار کروایا۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک دکان کو سیل کیا گیا۔انہوں نے شہریوں میں ماسک بھی تقسیم کئے اور کہا کہ ماسک پہن کر گھروں سے باہر نکلیں۔احتیاط لازمی ہے اور کرونا سے بچاو کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 12 دکانوں کو والٹن اور ڈیفنس روڈ پر سیل کیا۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا ہے۔